شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد روڈ بائی پاس نزد نئی سبزی منڈی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی-
حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت شوہر اور بیوی زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو گاڑی سے نکال کر3 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 1 زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار کارمیں سوارمسافر ننکانہ صاحب سے رحمت کالونی شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ بائی پاس سبزی منڈی کے پاس کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے کار میں سوار محمد عرفان ولد رحمت 30 سال، سمیرا کوثر زوجہ عرفان 35سال،رحمان ولد عرفان 4سال اور لائبہ دختر عرفان 7سال زخمی ہو گئے- زخمیوں میں لائبہ کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی-