ورلڈ ہیڈر ایڈ

شیخوپورہ پولیس کا گرینڈ آپریشن

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن .

شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف وحراس کی علامت بنے ہوئے افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سالار بھٹیاں گاوں سے الطاف عرف طافو بھٹی گروپ کو اپنے 06 ساتھیوں سمیت اسلحہ کی بھاری مقدار کےساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزمان عرصہ دراز سے علاقہ میں اسلحہ کی نمائش کر کے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے. جس سے لوگ ہراساں تھے تھانہ صفدرآباد میں دوران سرچ آپریشن ترکھاناوالی سے محمد انور وغیرہ بھاری اسلحہ سمیت گرفتار، تھانہ نارنگ میں جیون گورائیہ سے یحیی گورائیہ نامی گروپ بھی اسلحہ کی بڑی مقدار میں حراست پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان پرانی دشمنی کی آڑ میں اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و حراس کی علامت بنے ہوے تھے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مقصد شیخوپورہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے. یہ لوگ ایک ہی اسلحہ لائسنس پر کئی کئی ویپن استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح آج سے ڈی پی او شیخوپورہ نے اس مہم کا باقاعدہ آغاز شروع کر دیا ہے۔ تاکہ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔
گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیکر مخلتف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں ۔ نشاندہی کرنے پر مزید افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی. آگر آپ کے پاس کو اطلاع ہو تو فورا ریسکیو 15 پر کال کریں ۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.