عارف والا : آگ لگنے سے قیمتی جانور جل گئے
عارف والا (نمائندہ باغی ٹی وی) محمد نگر ترکھنی روڈ پر واقع گاؤں 155 ای بی میں دیہاتی کے بھینسوں کے باڑہ میں آگ بھڑک اٹھی باڑہ میں آگ لگنے سے کسان کی دو سے تین بھینسیں جل کر ہلاک ہو گئیں جبکہ تین کے قریب جلنے سے شدید زخمی ہیں . جاں بحق بھینسوں کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے آگ بجھاتے ہوئے نوجوان اسد ولد ذوالفقار زخمی ہو گیا فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ کیسے لگی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی