عارف والا / حکومت شادی ہالز ایسوسی ایشن کو ایس او پیز کے تحت اوپن کرنے کی اجازت دے ،صدر و سیکرٹری بار ایسوسی ایشن عارف والا کا مطالبہ
عارف والا / حکومت شادی ہالز ایسوسی ایشن کو ایس او پیز کے تحت اوپن کرنے کی اجازت دے ،صدر و سیکرٹری بار ایسوسی ایشن عارف والا کا مطالبہ
عارف والا / اس انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کے روزگار جڑے ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بے روزگاری کی طرف گامزن ہے ہم پورے ملک میں تمام مزدور طبقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ہماری تمام تر ہمدردیاں مزدو طبقہ کے ساتھ ہیں ،،صدر بار پیر نذر فرید چشتی
عارف والا / شادی ہالز انڈسٹری کے ساتھ ویٹرنگ ،کیٹرنگ ، لائٹینگ ، کوکنگ، سیکورٹی گارڈز اور دیگر لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے جو کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بندش کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہے حکومت کے اس عمل سے مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائے گا ،،سیکرٹری بار عثمان علی چوہدری
عارف والا / حکومت مزدور طبقہ کے لیے فوری طور پر ریلیف دیتے ہوئے پورے ملک میں شادی ہالز کو کھولنے کی اجازت دے تاکہ اس انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کما سکیں