قصور
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں پولیو ورکروں سے کارڈ کی مد میں سو روپیہ فی کس لینے کا انکشاف،لاکھوں لینے والے مزدوروں کو بھی نا بخشنے لگے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں شدید بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ غریب پولیو ورکروں کے ساتھ بھی ہاتھ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے نام نا ظاہر کرنے پر غریب دیہاڑی دار پولیو ورکروں نے بتایا کہ ہم سے پولیو کارڈ کے نام پر فی کس ایک سو روپیہ وصول کیا گیا ہے جو کہ محکمہ کی ذمہ داری ہے ہمیں مہیا کرنا مذید ان کا کہنا تھا کہ ہماری اجرت ہمیں چار ہزار پچاس روپیہ مل جاتی ہے جو کہ مسلم کمرشل بینک سے ہم وصول کرتے ہیں تاہم محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کارڈ کی مد میں ناجائز سو روپیہ لینا انتہائی قبیح فعل ہے کیونکہ ہم بے روزگاری سے تنگ لوگ ایک دو ماہ بعد پولیو ٹیم کے کارکن بن کر چار دن لوگوں کے گھروں میں ان کے بچوں کو گھروں جا کر قطرے پلاتے ہیں
لہٰذہ ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ اس بات کا نوٹس لیں اور غریب مزدوروں سے ایک سو روپیہ فی کس رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں
غریب پولیو ورکروں سے بھی رشوت لی جانے لگی
