فیصل آباد سمیت 5 مختلف شہروں میں ایچ آئی وی پازیٹو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ

0
27

فیصل آباد سمیت پنجاب کے 5 اضلاع میں ایچ آئی وی پازیٹو کا شکار افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث محکمہ صحت پنجاب میں کھلبلی مچ گئی ہے – ان پانچوں اضلاع سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویات کے حصوصل کے لئے 3 ہزار کے قریب افراد نے رابطہ کیا جس سے یہ معاملہ سامنے آیا ہے – واضح رہے کہ ایچ آئی وی پازیٹو کے حامل افراد کا تعلق فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ساہیوال اور ننکانہ صاحب شامل ہیں۔
پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا فیصل آباد یونٹ الائیڈ ہسپتال کے کمرے میں قائم کیا گیا ہے جو ایچ آئی وی/ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کررہا ہے جبکہ ان 5 اضلاع سے ماہانہ 70 سے 90 کیسز اس بیماری کے موصول ہورہے ہیں جبکہ ان مریضوں میں زیادہ تر کو اپنی حالت کے بارے میں خون عطیہ کرنے، بیرون ملک جانے یا سرجری سے گزرنے سے قبل کیے گئے اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا۔
پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے باوجود فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،چنیوٹ اور جھنگ سمیت ساہیوال اور ننکانہ میں ابھی تک ضلعی انتظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہیں کیونکہ ابھی تک ضلعی حکومتوں کی جانب سےایک بھی ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی اسکریننگ کیمپ نہیں لگایا گیا۔ جبکہ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ پی اے سی پی کا متعلقہ سٹاف کسی کو بھی بیماری کے حوالے سے کوئی معلومات کسی کو دے گا نہ کوئی رپورٹ لیک کرے گا بصورت دیگراس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply