فیصل آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں والی بال میچ کا انعقاد

فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایم سی ہائی سکول محمدی چوک پیپلز کالونی میں والی بال میچ کھیلا گیا۔فرینڈلی والی بال کلب اور وٹو والی بال کلب کے مابین کھیلا جانے والا میچ وٹو کلب نے 2/1سے جیت لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال اور ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری خالد یعقوب مہمانان خصوصی تھے جبکہ حاجی مقصود احمد،حاجی طاہر بھی موجود تھے۔رشید احمد نے ریفری کے فرائض انجام دئیے۔شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.