فیصل آباد میں محکمہ لائیو سٹاک نےشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی چیک پوسٹ قائم کر دئیے
فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم عارضی چیک پوسٹ پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار 784 جانوروں کو چچڑوں سے بچاؤ کا سپرے کیا جبکہ ممکنہ سیلابی علاقوں میں 32 لاکھ60ہزار235چھوٹے بڑے جانوروں کو منہ کھر، گل گھوٹو، چوڑے مار کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اختر نے بتایا کہ 27لاکھ 753 بڑے اور 5لاکھ45ہزار482چھوٹے جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔انہوں نے ما ہا نہ کار کردگی رپور ٹس کا بھی جائزہ لیااور ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو فراہم کی جا نے سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہئے۔