فیصل آباد میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثاء کا احتجاج

0
9

فیصل آبادمیں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 15 سالہ گھریلوملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے ورثاء نے لاش تھانہ کھرڑیانوالہ میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے مالکان پر زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ ملزمان بااثر ہیں، کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مظاہرین کے مطابق ملزمان لڑکی کی حالت غیر ہونے پر خود ہی اسپتال لے کر گئے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آسکے گی۔

Leave a reply