قبض، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ
قبض (Constipation) ، حصر
تعریف:
قبض امعاء غلط کے فعل کی کمی وکوتاہی کا نام ہے.
قبض طبی اصطلاح میں حصر کو کہتے ہیں.
اس حالت میں آنتیں براز کو گرفت میں لے لیتی ہیں.
اقسام:
1-دائمی قبض
2-عارضی یا اتفاقی قبض
دائمی قبض:
کسی آدمی کو جب مرض قبض ہوتا ہے تو وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتا یعنی اس کا علاج معالجہ نہیں کرتا تو یہ مرض پرانا ہونے پر دائمی ہو جاتا ہے اور یہ زیادہ کھانے، بیٹھے رہنے اور گرم مصالحہ کے زیادہ استعمال وغیرہ سے ہوتی ہے۔
عارضی یا اتفاقی قبض:
قبض کی یہ حالت عارضی یا اتفاقی ہوتی ہے یعنی کوئی ایسی چیز کھائی جائے جس سے یہ علامت ہو جاتی ہے.
یہ بعض اوقات خود بخود رفع ہو جاتی ہے یا فوراً تدارک کرنے سے ختم ہو جاتی ہے.
اسباب:
کبھی بلغم کی کثرت یا دیگر عوارض سے انتڑیوں کی قوت دافع کمزور ہو جاتی ہے یا پھر کبھی ثقیل دیر ہضم غذاؤں کے کثرت سے استعمال کرنے سے سدے بن جاتے ہیں جن کا اخراج پھر مشکل ہو جاتا ہے.
یا اجابت کو روکنے سے بھی یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے.
علامات:
براز مشکل سے خارج ہوتا ہے.
رفع حاجت کے وقت زیادہ تکلیف اور دیر سے نکلے گا.
سر میں درد ہوگا.
دل تیز دھڑکے گا.
جب براز دیر تک آنتوں میں رکا رہے تو فضلہ تعفن پا کر شکم میں ریاح ونفخ پیدا کر دیتا ہے.
علاج:
قرص ملین
حب تنکار
روغن بادام وغیرہ