قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا بڑا فیصلہ

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزم وسیم کو سیشن کورٹ ملتان میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت کے دوران گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سب انسپکٹر نور اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کی تنخواہ قرقی کے احکامات بھی جاری کئے بعدازاں عدالت نے مزید گواہوں کی شہادتوں کے لیے سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.