لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی بجٹ میں ضلع لودھراں کی ترقی کے لئے 44 منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کردی گئی۔لودھراں کہروڑپکا دورویہ سڑک کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.۔ لودھراں سے جلالپور روڈ کی تعمیر کے لئے 1592ملین روپے مختص کردیے گئے۔کہروڑپکا میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 95ملین روپے، دنیاپور میں نئے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 77ملین روپے، دنیا پور میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 60ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی جگہ چلڈر ن اینڈ فیملی ہسپتال کی تعمیر کے لئے 72.25ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ دنیا پور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسز یونٹ کے قیام کے لئے 30ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں میں شیلٹر ہوم کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے 38.33ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔کہروڑپکا سے حاصل والا روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے 1592ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔کہروڑپکا میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس اور رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے 15ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے آفس کی تعمیر کے لئے 15ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں میں ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے 65.078ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ضلع لودھراں میں یونین کونسل لیول پر ویٹرنری سروس کی فراہمی کے لئے 300ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لودھراں میں سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ سروس سنٹرز اور ملٹی سکٹورل نیوٹریشن سنٹر ز کے قیام کے لئے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔لودھرا ں سمیت ملتان،شجاع آباد،جلالپور پیروالا،خانیوال کے مختلف سکولوں میں نئے کمروں اور بلاکس کی تعمیر کے لئے بھی2383.99ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 34.62ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ضلع لودھراں میں واٹرسپلائی کے منصوبوں کے لئے 296.8ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں رورل ہیلتھ سنٹرز میں انفراسٹکچر اور آلات کی فراہمی کے لئے 149.95ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہری علاقوں میں مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 151.26ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔گیلے وال میں ٹف ٹائل اور سیوریج کے لیے 62.17ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ضلع بھر میں مختلف سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی تعمیر کے لئے 584ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Shares: