لودھراں : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کہروڑپکا روڈ پر تیز رفتار ویگن کی زد میں آ کر ایک بزرگ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت کر لی گئی ہے طالب حسین 335 ڈبلیو بی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 70 برس تھی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.