لودھراں : کرپشن کرنے پر لوکل گورنمنٹ کا افسر برطرف نوٹیفیکیشن جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بلڈنگ انسپکٹر تحصیل کونسل لودھراں نیاز احمد کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے بارے اینٹی کرپشن کی انکوائری اور مقدمے کے اندراج کے بعد آخر کار معطل کر کے لاہور آفس رپورٹ کرنے کا کہہ دیا ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے ۔
گزارش یہ ہے کہ چند روز قبل میڈیا پر تہمتیں لگ رہی تھیں کہ میڈیا غلط ہے ناجائز کام نہ کرے تو اہلکاروں اور افسران کو بلیک میل کیا جاتا ہے اب یہ نوٹیفکیشن بھی شاید میڈیا نے جاری کیا ہے نیاز احمد کے حمایتی دوست اب محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اور اینٹی کرپشن سرکل لودھراں اور ریجن ملتان پر بھی ضرور الزامات دھریں