لودہراں : جان لیوا حادثہ ایک شخص جاں بحق

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال 11ایم پی آر کے قریب پانی کی ٹینکی والہ رکشہ بے قابو ہو کر الٹ کر کھال میں جا گرا،ارسلان ولد سردار مئیو سکنہ بہاولپور جوکہ گیلے وال میں مزدوری کی غرض سے آیا ہوا تھا موقع پرجاں بحق جبکہ ساتھی سہیل ولد شریف میئوسکنہ محمودآباد زخمی ہوگیا
مرحوم نے 3روز قبل نیا موٹرسائیکل خرید کر لوڈر رکشہ تیار کروایا تھا