fbpx

لیہ – واپڈا کی ننگی اور لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے موت کا پیغام

لیہ – ضلع لیہ کے شہر فتح پور کے وارڈ نمبر 7 نزد سٹی سکول واپڈاکا مبینہ غفلت اورلاپرواہی کے باعث ننگی اور لٹکتی تاریں شہریوں کو موت کا پیغام دینے لگیں، گھروں کے اوپر سے گزرتی تاریں جو کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں،
وارڈ نمبر 7 کے رہنے والوں کا کہنا ہے بجلی کا پول نہ ہونے کی وجہ سے گیارہ ہزار کے وی کی بجلی کی تارے جو انتہائی نچلی سطح مکانوں کی چھتوں کے بالکل قریب سے گزر رہی ہے،واپڈا احکام کو دی گئی درخواستوں پر بھی کوئی عمل در آمد نہیں ہو رہا ،
اہل علاقہ نےاعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے .