ماں کے دودھ کی افادیت کیا ہیں؟ گوجرانوالہ میں اس پر ہفتہ منایا جا رہا ہے

0
56

گوجرانوالہ : سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ایک تا7- اگست 2019 ماں کے دودھ کی افادیت کا ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں دودھ پلانے والی ماؤ ں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ ماں کادودھ بچے کی بہترین ذہنی نشوو نما کر تاہے ماں کاددھ زود ہضم اور قبض کشا ہے – اسہال اور پیٹ کی خرابی سے حفاظت کرتاہے بچے میں قوت مدافعت پیدا کرتاہے اور بچے کو مختلف بیماریوں سے بچا تاہے- دو سال کی عمر تک اضافی خوراک کے ساتھ ماں کا دودھ بھی جاری رکھا جائے-
انہو ں نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افایت کے ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں کم از کم 292359 ماؤں اور بالغ بچیوں کو بچے کے لئے ماں کادودھ نہ پینے کے نقصانات، ماں کے لئے بچے کو دودھ پلانے کے فوائد او رماں کو اپنی اور بچے کی صحت بہتر بنانے کے مشورے بھی دیئے جائیں گے اور تقریبًا2400000 آبادی کو کور کیاجائے گا جس میں رولر آبادی100 فی صد کور کی جائے گی- ماں کے دودھ کی افادیت کے ہفتہ کے دوران آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت1523 لیڈی ہیلتھ ورکرز 65+14 لیڈ ی ہیلتھ سپر وائزرز کے ذریعے گھر گھر جاکر ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کریں گی- بچوں اور حاملہ خواتین کا چیک اپ اور ویکسینیشن بھی کروائی جائے گی اور دو سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے- ماں کے دودھ کی افادیت کے ہفتہ کے دوران شادی شددہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کے مفید مشورے دیں گے اور فیملی پلاننگ کی اشیاء بھی مہیا کی جائیں گی اور تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز مل کر کمیونٹی میں ہیلتھ آگاہی سیشن بھی کریں جس میں خاص طو ر پر بچے کی زندگی کے ابتداءي ایک ہزار دنوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گی-
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد نے مزید کہا کہ 80 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر دیہی علاقوں میں پبلک سیکٹر کے تمام سکولوں کو کور کریں گے اور صحت اور صفاءي کو بہتر بنانے کیلئے لیکچر بھی دیں گے -خواتین سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ضلع بھر کے مختلف خواتین کالجز میں بھی ماں کے دودھ کی اہمیت پر لیکچر دیں گے-

Leave a reply