متوقع سیلابی صورتحال،ریسکیو1122کی امدادی مشقیں
متوقع سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں ریسکیو1122 ملتان اسٹیشن کی جانب سے دریائے چناب پر مشقیں کی گئیں.ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا.متوقع سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122 ملتان اسٹیشن کی جانب سے مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر مشقیں کی گئیں.مشقوں میں ضلعی انتظامیہ ملتان کے محکموں محکمہ صحت،لائیوسٹاک،شہری دفاع،سکاؤٹس اور دیگر محکموں نے شرکت کی.مشقوں کے دوران سیلاب میں گھرے اور پانی میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا معائنہ کیا.مشقوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ملتان ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد سیلاب کے حوالے سے تمام سرکاری محکموں میں ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے.