مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے بچ نہیں سکتے۔وقاص علی

0
36

گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے، رمضان بازاروں کو حقیقی معنوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا ذریعہ بنایا جائے ، ضلعی انتطامیہ محنت اور دیانت داری سے فرائض انجام دے تو کو ئی وجہ نہیں کہ عوام حکومت کے رمضان پروگرام سے کماحقہ فائدہ نہ اٹھا سکیں، رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ گجرات دیگر رمضان بازاروں کےلئے ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ، صفائی ستھرائی ، سلیقے اور قرینے سے سجے سجائے معیاری پھل و دیگر اشیائے ضروریہ اور شہریوںکو خریداری کرتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ، ڈی سی گجرات او ر ان کی ٹیم کی کاوشیںقابل تحسین ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج دورہ گجرات کے دوران رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ، اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل ، سی ای او میونسپل کمیٹی اخلاق وڑائچ،سی او مےونسپل کارپورےشن گجرات چوہدری اخلاق وڑائچ، پی اےس او ٹو کمشنر ندےم بٹ ، نائب تحصےلدار ملک طفےل،مشتاق بٹ ،مستنصرچےمہ، آصف گجر و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ وقا ص علی محمود رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ میں مختلف سٹالز پر گئے اور سٹالوں پر فروخت کے لئے رکھے جانے والے پھل ، سبزیوں و دیگر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی ، مقدار اور ان کی قیمتوںکے بارے میںپوچھ گچھ کی ۔ کمشنر گوجرانوالہ نے بازار کے لئے خوبصورت ، باسہولت اور بہترین انتظامات کے حوالے سے اسے مثالی رمضان بازار قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع گجرات میں لگائے جانے والے تمام رمضان بازار صفائی ستھرائی ، سجاوٹ اور برائے فروخت رکھی جانے والی تمام اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کے حوالے سے اسی معیار پر پورا اترنے والے ہونے چاہئےں تاکہ عوام پورے اعتماد ، دل جمعی اورسکون کے ساتھ ان رمضان بازاروں سے خریداری کریں اور حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والے خطیر مالیتی رمضان پیکج کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

Leave a reply