مضر صحت پلاسٹک بنانے والی فیکٹری سربمہر

شیخوپورہ۔(نمائندہ باغی ٹی وی )
کمشنر لاہور ڈویژن کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر طارق محمود بخاری کی خصوصی ہدایت پر تحصیل فیروز والا کے علاقے شرق پور میں اسسٹنٹ کمشنرز نے انسانی جانوں کے لیے مضر صحت پلاسٹک کی مختلف اشیاء بنانے والے کارخانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6کارخانوں کو سیل کر کے ایف آئی آر بھی درج کروا دیں ہیں اور رپورٹ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ آفس کو ارسال کر دی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ کارخانے ہسپتال کے ضائع شدہ مضر صحت پلاسٹک میٹریل سے بچوں کے لیے پانی کی بوتلیں،فیڈر،اور دیگر کھانے پینے والے برتن بنا کر دکانداروں کو سپلائی کرتے تھے۔

Comments are closed.