مظفرگڑھ میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3ڈاکو گرفتار

مظفرگڑھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ڈاکوؤں سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں کاروائی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بڈھا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا.ڈی ایس پی کوٹ ادو منور بزدار کیمطابق گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 موٹر سائیکلیں،پیٹر اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے.ڈکیت گینگ کیخلاف ضلع مظفرگڑھ اور ضلع لیہ کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے 20 سے زائد مقدمات درج ہیں.ڈی ایس پی کوٹ ادو کیمطابق گینگ میں شامل ڈاکو اسلحہ کے زور پر ابتک درجنوں شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین چکے ہیں جبکہ گینگ میں شامل دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.