مظفرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار

0
74

مظفر گڑھ میں میں اسسٹنٹ کمشنر،پولیس اور ضلع کونسل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ متعدد گھر گرادئیے .اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی واگزار کروالی گئی.مظفرگڑھ کے علاقے بستی غریب آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے متعدد گھر گرادئیے گئے.ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کی قیادت میں ضلع کونسل کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شروع کیاگیا.کاروائی کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کردی گئیں.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق ناجائز قابضین نے ضلع کونسل کی 14 کنال سے زائد اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا،جس پر گھر،مویشیوں کے بھانے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات قائم کی گئی تھیں.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر ضلع کونسل کے حوالے کردی گی ہے.

Leave a reply