مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں نجی ٹی چینل کے رپورٹر کابھائی جاں بحق

مظفرگڑھ میں ہیڈمحمد والہ کے قریب دوموٹر سائیکلوں کے مابین خوفناک تصادم کےنتیجہ میں دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئےتفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ہیڈمحمد والہ کےقریب دومخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔تصادم کے نتیجہ میں دوموٹر سائیکل سوار جام عنصر اور ستار موقع پرجاں بحق ہوگئےجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق ہونے والےموٹرسائیکل سوار جام عنصر نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ملتان میں رپورٹر جام بابر کےبھائی تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.