مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 1 زخمی
مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا.مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر سنکی فلڈ بند کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے.ریسکیو کیمطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخمی بھی ہوا.ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے.