مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر مظفرگڑھ پولیس نے غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوارکا شتکار محمد اسماعیل کے موٹر سائیکل سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کے خلاف ہی بااثر سیاستدان کے کتے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر ڈالا۔تھا نہ سنانواں میں درج کیے گئے مقدمہ میں ملک غلام مصطفی کھر کے کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔
تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر اپنے کتوں کے ہمراہ
غریب کاشتکارمحمد اسماعیل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر