معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کا گھناؤنا فعل نہ رک سکا
چنیوٹ
تھانہ کانڈیوال کے علاقہ چنگڑانوالہ میں سفاک شخص کی سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی بچی کی حالت غیر ہوجانے پر ملزم فرار چنیوٹ میں ایک ہفتہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کا تیسرا واقعہ
چنیوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ کانڈیوال کے نواحی چنگڑانوالہ میں سفاک نوجوان نے سات سالہ بچی کو سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے دبوچ لیا اور قریبی فصلوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا سات سالہ مقدس بی بی کی حالت غیر ہوجا ہوجانے پر سفاک ملزم ثمر عباس فرار ہوگیا جبکہ سات سالہ مقدس خون میں لت پت کے شور اور چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے مقدس بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال لالیاں طبی امداد کے لئے منتقل کیا تھانہ کانڈیوال پولیس نے مقدس بی بی کی والدہ شنیلہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں مگر ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے