معمر افراد انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔

0
50

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)بینکوں میں کھاتہ رکھنے والے متعدد معمر افراد اور پینشنرز انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھاپے کے باعث انکے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں جب وہ بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس کے لئے جاتے ہیں تو مشین انکے نشان انگوٹھا کو قبول نہیں کرتی جس کی وجہ سے نہ تو انہیں چیک کے ذریعے پیسے دیئے جارہے ہیں اور نہ ہی اے۔ٹی۔ایم کے ذریعے انکے پیسے نکل رہے ہیں بلکہ بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث انکے اکاونٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ 70/72برس کے ان معمر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوے کہا کہ بوڑھاپے میں جب انہیں بیماریوں نے گھیر رکھا ہے انہیں پینشن اور اپنے بینک میں جمع پیسیوں کی اشد ضرورت ہے چنانچہ انکا بائیو میٹرک پراسس انکے شناختی کارڈ سے کیا جائے تاکہ انکے بینکوں میں بلاک کئے گئے اکاؤنٹ بحال ہوسکیں۔

Leave a reply