سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی ڈرامہ رچانے کے لیے تعینات کی گئی بھارت کی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی اضافی کمپنیوں کو اب امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کا بہانہ بناکر علاقے میں ہی رہنے کے لیے کہاگیا ہے۔ ایک سینئر افسرکے مطابق وادی میں لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے باوجود فورسز کی زیادہ تر کمپنیاںیہاں ہی تعینات رہیں گی۔ 46دنوں پر مشتمل سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ پہلگام کے علاقے چندواڑی میں واقع امرناتھ غارکی زیارت کے لیے ہرسال بھارت بھر سے ہندو یاتری آتے ہیں ۔ انتخابی ڈیوٹی کے لیے 400اضافی کمپنیاں وادی میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان اضافی کمپنیوںکے علاوہ وادی میں پہلے ہی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے تقریباً 50ہزار اہلکار تعینات ہیں۔
مزید دیکھیں
مقبول
دشمن دن رات سازشوں میں مصروف،ہم کب سمجھیں گے؟تجزیہ: شہزاد قریشی
یوم پاکستان حب وطن کا جذبہ یاد کرانے کا...
عرب امارات کا امریکا میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1400 ارب ڈالر...
تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کو بیٹی نے نئی "نوکری” دے دی،بھارتی میڈیا
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان...
سیالکوٹ : گداگروں کے خلاف انوکھا اقدام، صفائی ستھرائی کا کام سونپ دیا گیا
سیالکوٹ(بیوروچیف شاہدریاض)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ نے ایک انوکھا اقدام کرتے...
اوکاڑہ:غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 85 دکانیں سیل
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ سول ڈیفنس...
مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈرامے کے لیے لائی گئی اضافی فورسز امرناتھ یاترا کے لیے وادی میں ہی رہیں گی
