ملتان : رشتے سے انکار نے کئی افراد کی جان لے لی

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپور پیر والا اسلام پورہ کالونی میں رشتہ کی تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق جلالپور پیر والہ رشتہ نہ دینے کے مسئلے پر محمد عتیق الرحمان نامی شخص نے محمد رفیق آڑھتی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم محمد رفیق کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد آصف، محمد رفیق، نسیم مائی اور ثنا بی بی بعمر 6/7 سال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ندیم ،نسیم اور ان کی ماں شمیم زوجہ رفیق شدید زخمی ہوئے ہیں۔ملزم عتیق الرحمان نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو THQ جلالپور پیر والہ منتقل کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔ یاد رہے یہ جلالپور پیر والہ میں اس ہفتے کے دوران فائرنگ کا تیسرا بڑا واقعہ ہے