ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،کمشنرملتان
ملتان۔ (اے پی پی) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کیلئے ملتان ترقیاتی پیکج تیار کیا جارہا ہے، ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مقامی مصنوعاتکی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہو گی،شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے ساتھ ساتھ درخت بچانا بھی اور انکی نگہداشت کیلئے جامع نظام مرتب کرنا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے مڈ کیریئر کورس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نچلی سطح پر منصوبے بنانے کی ضرورت ہے،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب ملتان کا بڑا مسئلہ ہے، سیوریج پانی کے ٹریٹمنٹ کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے۔ نشتر 2 سے عوام کے لئے صحت بارے سہولیات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہئ امتیاز ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر، ڈویڑنل و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔