منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے رشوت کی پیشکش کرنے والے کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا…. جانیے
راولپنڈی۔(اے پی پی) تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے رشوت کی پیشکش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایاکہ تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش محمد اکرم خان سے 260 گرام چرس برآمد کر کے اسے تھانہ منتقل کیا۔منشیات فروش کی گرفتاری کے متعلق پتہ چلنے پر سید طارق نامی شخص نے تھانے آ کر تفتیشی کو 10000روپے رشوت کی پیشکش کر کے ملزم کو چھوڑنے کا کہا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس صورتحال پر تفتیشی آفیسر نے رشوت دینے کے الزام میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہاکہ قانون کی بالادستی اور رٹ کو کوئی بھی شخص چیلنج نہیں کر سکتا، قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔