fbpx

منڈی بہاؤالدین پولیس کی شاندار کامیابی

باغی ٹی وی منڈی بہاؤالدین

رپورٹ کاشف تنویر. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کی ہدایت پر تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عرفان صفدر بھرتھ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل ظفر کی پرہجوم پریس کانفرنس، تھانہ سٹی پولیس نے جیولرز کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے نقدی 53 تولے طلائی زیورات 01 کار 01 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان علاقہ تھانہ سٹی کے معروف صراف خواجہ محمد صدیق کے گھر میں داخل ہو کر 60 لاکھ روپے نقدی اور 53 تولہ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے واردات کے ملزمان کو جدید سائنٹیفک طریقہ سے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو اسکے سرغنہ رفاقت عرف بلا کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کے گینگ میں دو خواتین ڈاکو سہولت کار بھی شامل ہیں جو ملزمان کیلئے گھروں میں واردات کی راہ ہموار کرتی تھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.