سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کو معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ان کی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے یقینا فلم میں اچھا کام کیا ہے. منیش نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر جھانوی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شئیر کی.
جھانوی کپور کی گڈ لک جیری سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں. گڈ لک جیری تامل فلم کولامااوو کوکیلا کا آفیشل ریمیک ہے جس میں نینتھارا مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کے بعد سے ابھی تک جو رپورٹس آرہی ہیں وہ کافی اچھی ہیں فلم میں جھانوی کی اداکاری کی کافی تعریف کی جا رہی ہے.
یاد رہے کہ جھانوی کپور آخری بار ہارر کامیڈی فلم روحی میں راجکمار راؤ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئی تھیں۔جھانوی کپور اپنے والد کی پروڈکشن میں بھی کام کررہی ہیں یہ فلم ملیالم فلم ہیلن کا ریمیک ہو گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ ورون دھون کے ساتھ نتیش تیواری کی باوال میں بھی کام کر رہی ہیں باوال کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اگلے برس 7 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. جھانوی کپور کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے شاید ہی کوئی ایسی فلم ہے جس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہو لیکن اداکارہ کے حوصلے بلند ہیں وہ کہتی ہیں کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اچھا کام کرتی رہیں گی.