موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ محمد اویس

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ضروریات کی اشیاء شہریو ں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے پاکستانی غریب عوام فاقہ کشی اورخودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترجماعت اسلامی سمبڑیال میں یوتھ ونگ کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے حکمرانوں نے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر عاصم طالب گجر ، ثمران ظفر،عدنان مہر، عنصر چٹھہ ،عمران بھٹہ ،عثمان علی ، محمد عمر، رانا شاہدسمیت سٹی سمبڑیال کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.