مزید دیکھیں

مقبول

مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ مون سون کی آمد سے قبل ضلع شیخوپورہ کے برساتی نالوں کی صفائی کو فوری طور پر
ممکن بنایا جائے جبکہ آبی گزار گاہوں کی پشتوں کو بھی مضبوط کیا جائے
سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے فوری نوعیت کے اقدامات کیےجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضائل مدثر،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور,اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا,شہزاد احمد,اسسٹنٹ کمشنر شرقپور,مظہر علی,ایڈمن آفیسر جاوید چوہان انچارج ریسکیو 1122رانا عجاز اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی
کمشنر نے کہا کہ سیلاب کے دوران فصلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزر گاہوں کی صفائی اور پانی کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سیلابی پانی بڑی نہروں اور دریاؤں میں ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کچے مکانوں کے مکینوں کو آگاہی دی جائے کہ بارش اور سیلاب کے دوران اپنے کچے مکانوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضرور کریں اور سیلاب کے دوران محفوط مقامات کی طرف چلے جائیں،انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں جائے
گی جہاں لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جائیں گے .