میر ضیاء لانگو نی کیا حکم دیا
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو گزشتہ روز اغوا برائے تاوان میں میں قتل ہونے والے نوجوان کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے .انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کاروائی عمل میں لائی جائے. اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے انہوں نے واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرے گی اور قاتل قانون کی گرفت سے بچنا نہ پائیں گے . انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں .اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی. انہوں نے متاثرہ خاندان ,عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے .ہمیشہ ملکی مفاد کو عزیز رکھا ہے .صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کر رہی ہے۔صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہے .