نامعلوم ڈاکو قتل کرکے چھ لاکھ لوٹ کر فرار

قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائز مار کر آڑھتی کو قتل کر دیا اور چھ لاکھ لوٹ کر فرار ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج مین قصور دیپالپور روڈ تین گھنٹے بند رہا ڈی پی او قصور کے ورثاء کے ساتھ مذاکرات تین دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی اور نواحی گاؤں ارزانی پور کے سابقہ ناظم عبدالرزاق کے حقیقی چچا محمد شوکت الہ آباد کے ایک نجی بینک سے چھ لاکھ روپے نکلوا کر جا رہے تھے کہ جب وہ بقا پور کے قریب پہنچے تو پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائز مار دیا جس سے وہ موقع پر جانبحق ہو گئے اور ڈاکو چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور مین قصور دیپالپور روڈ تین گھنٹے تک بلاک کئے رکھی ڈی پی او قصور عمران کشور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ناقص کارکردگی پر پٹرولنگ چوکی کوڑے سیال کے تمام عملہ کو معطل کر دیا گیا اور ورثاء کو تین دن میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ملزمان کے گرفتار نہ ہونے پر ایس ایچ او الہ آباد ودیگر عملہ کو بھی معطل کردیا جائے گا جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا

Comments are closed.