نجی مشروب ساز کمپنی کی بوتل پینے سے 1 بچےسمیت 4افراد کی حالت غیر ہوگئی

0
40

مظفرگڑھ میں مضرصحت مشروب پینے سے ایک بچے سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بستی صادق مستوئی میں مضرصحت مشروب پینے کے بعد 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد میں ایک بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں.ریسکیو کیمطابق اہلخانہ کے مطابق متاثرہ افراد نے بازار سے بجی مشروب ساز کمپنی ڈیو کی بوتل خرید کر پی تھی۔بوتل پینے کے بعد چاروں افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا.دوسری جانب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

Leave a reply