واپڈا کی بے حسی ٹرانسفارمر بار بار جلنے لگے
قصور 2 ٹرانسفارمر کا مسئلہ جو بار بار خراب ہوجاتے ہیں قصور گارڈن پارک کے سامنے والا ٹرانسفارمر اور پریس کلب ڈاکٹر قیصرہ والی گلی کے سامنے لگا ٹرانسفارمر آئے روز خراب اس ماہ میں واپڈا ہیلپ لائن اسلام آباد اور قصور بے انتہا کالز کی گئی لیکن ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکا اہل علاقہ پریس حکلب قصور کا نیا ٹرانسفارمر کوئی فنی خرابی کی وجہ سے واپڈا قصور اْتار کر لے گئے اور اس کی جگہ پرانا ٹرانسفارمر رکھ گئے جوآئے دن خراب ہوجاتا ہے آج یہ ٹرانسفارمر پھر 3 روز سے پھر خراب ہے لوگ بجلی کی وجہ بہت زیادہ پریشان ہیں واپڈا قصور نے اگر پریس کلب کے پاس لگے ہمارے ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کیا تو اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اہل علاقہ میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر نیا لگانے ڈیڑھ سال قبل درخواست دی گئی واپڈا قصور سول ایرا محلے سے بل اکھٹے کر کے لے گئے کہ پروپوزل بنانی ہے لیکن کوئی عمل درامد نہ کیا گیا 3 ماہ کے بعد دوبارہ مینجر واپڈا سے درخواست مارک کرواکر ایس ڈی او سول ایریا قصور کو دی گئی ایس ڈی او نے تجمل کو مارک کردی لیکن تجمل نے کہا ہم وزٹ کرتے ہیں آج تک وزٹ نہ کیا گیا اور تجمل کے پاس جا کر درخواست مانگی تو تجمل کا کہنا تھا کہ وہ درخواست گم ہو گئی ہے آپ نئی لکھ کے دے دیں اہل علاقہ بجلی نہ ہونے کہ وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ایکسین قصور اور ایس ڈی او قصور سے نوٹس کی اپیل ہے کہ اہل محلہ کا ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے