وہاڑی : جرائم پیشہ گینگ کی گرفتاری
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 3 گینگ ہائے کے 8ممبران گرفتار 30 لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وی اختر فاروق کی ہدایات پرڈی ایس پی صدر خالد جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دانیوال مرزا رحمت علی اور اے ایس آئی رائے ساجد نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3خطرناک گینگ ہائے کے 8 ممبران کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 30 لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا. پولیس تھانہ دانیوال کی ٹیموں نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے عرفان سہو گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7عدد موٹر, سائیکلز, طلائی زیورات اور نقدی مالیتی 10لاکھ, 1کلاشنکوف,1بندوق اور 2پسٹل برآمد کیِے, دوسری کاروائی میں بشیر عرف گوڈو گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے قیمتی موبائل ومال مسروقہ مالیتی 2لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا جبکہ غلام رسول گینگ کے 1ممبر کو گرفتار کر کے ہنڈا سوک کار مالیتی 18لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے پریس کانفرنس کے دودان میڈیا کو بتلایا کہ مجرمان انتہائی خطرناک اور ضلع وہاڑی سمیت مختلف اضلاع وارداتوں میں ملوث تھے جن کو تھانہ دانیوال کی ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کیا.