وہاڑی : ضلع بھر میں جرائم کے روک تھام کیلئے بہتر کارکردگی

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. دوران ماہ نومبر 224خطرناک مجرمان اشتہاری، 45اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور136منشیات فروش گرفتار.2ڈکیت ہلاک

تفصیلات کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے دوران ماہ نومبر2019ء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک224 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 10اے کیٹگری کے جبکہ 214بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے45ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 05بندوق، 02رائفل, 36 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 136 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70کلو چرس، 24کلو افیون,1080گرام ہیروئین , 705لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20مقدمات درج کئے گئے جن میں 10مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 09کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 52مقدمات،تیز رفتار ی کے 92,بجلی چوری کے105,پرائس کنٹرول کے 55مقدمات, گیمبلنگ ایکٹ کے 07مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 2 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل162مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے121مقدمات کو ٹریس کرکے 62لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ 06گینگ ہائے کے22ممبران کو گرفتار کر کے 21لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی۔اس دوران 2پولیس مقابلہ بھی ہوئے جن میں عوام کو جان و مال سے متاع سے محروم کرنے والے خطرناک ڈکیت فیاض عرف فیاضی مئے اور یامین عرف امینی لکھن بھی ہلاک ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کا بچہ بغیر تاوان کے برآمد کر کے وارثان کے حوالے کیا گیا.

Comments are closed.