وہاڑی : ڈی پی او وہاڑی کی افسران سے اہم میٹنگ

0
64

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے زیر صدارت پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچزاور سی آئی اے سٹاف موجود تھا۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کی ہدایات پر عملدآمد رکرتے ہوئے تمام ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی ضلع وہاڑی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔ لیکن اگر آ پ معصوم عوام کیساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کے لیے کوئی رعایت نہ ہوگی۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی پالیسی کو اپنایا جائے حوالات میں بند قیدیوں کی صحت کی خیال اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ان پر تشدد پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔۔ حوالات میں بند قیدیوں کے اصلاحی مواد رکھا جائے تاکہ وہ اپنی اصلاح کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کرائم یا دیگر معاملہ کی صورت پی آر او کی وساطت سے ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ کوئی اور رینک کا آفیسر میڈیا کو اپنا ورژن نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی کا موبائل فون استعمال کرنا خلاف ڈسپلن اوروقت کا ضائع ہے جس سے ڈیوٹی اور عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ پیش آتی ہے لہذا دوران ڈیوٹی ایس ایچ او اور متعینہ ڈیوٹی انچارج کے علاوہ کسی کے پاس موبائل فون نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس ایچ اوز اپنے رویوں میں بہتری لا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں.

Leave a reply