حساس ادارے کا ملازم لاپتہ

ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں چک نمبر 132 دس آر قدیم کے رہائشی سیاسی وسماجی شخصیت خان اسلام دین خان کا بیٹا محمد عادل خان جو کہ نوشہرہ میں حساس ادارے کا ٹرینی ملازم تھا ہفتہ 15 جون کو پل 132سے براستہ ملتان واپس اپنے ٹرینگ سنٹر نوشہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔عادل کا تین روز سے موبائل فون مسلسل بند ہے تلاش کے باوجود تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔یاد رہےکہ کچھ دن قبل پاک آرمی کا جوان بھی اسی علاقے سے لاپتہ ہوا تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے۔