ٹھیکری پہرے داری نظام بنایا جائے

قصور چونیاں
ٹھیکڑی پہرے داری نظام بھی تعینات کریں تا کہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے
شہری و دیہاتی ٹھیکری پہرے داری نظام کو نافذ کریں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے میرے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے دن رات کھلے ہیں رشوت خوری سے سخت نفرت ہے مجھے اور کرپٹ ملازمین کیلئے تحصیل بھر میں کوئی گنجائش نہیں ہر کیس کے تمام پہلوؤں کا خود جائزہ لیتا ہوں اسکے باوجود کسی شہری کو کوئی شکایت ہے تو مجھے خود آگاہ کرے تاکہ اس کی شکایت کا بروقت ازالہ کرکے انصاف ہو کیا جا سکے