پائیدار اور جامع ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے سماجی شعبہ سے متعلق مسائل اور وسائل کے بارے میں مکمل اور حقیقی اعداد و شمار ناگزیر ہیں

0
41

فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ پائیدار اور جامع ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے سماجی شعبہ سے متعلق مسائل اور وسائل کے بارے میں مکمل اور حقیقی اعداد و شمار ناگزیر ہیں اس ضمن میں حقائق کے مطابق سروے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ انہوںنے یہ بات سٹیٹکس بیورو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب اور یونیسف کے اشتراک سے ” ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے “ Multiple Indicator Cluster Survey (MICS)کے حوالے سے سرکٹ ہاﺅس میں منعقدہ ڈویژنل آگاہی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آر پی او غلام محمود ڈوگر‘ فیصل آباد ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سردار سیف اﷲ ڈوگر ‘ میاں محسن رشید ‘ سید امان انور قدوائی ‘ ڈائریکٹر جنرل سٹیٹکس بیورو ساجد رسول ‘ یونیسف آفیسر نعمان غنی اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری بھی وآسے فائدہ اٹھائیں گے۔ ورکشاپ کے دوران ڈائریکٹر جنرل سٹیٹکس بیورو ساجدرسول‘ یونیسف آفیسر نعمان غنی‘ سٹیٹکس آفیسرز محمد فاروق ‘ آئزک شہزاد ‘ میڈم شائستہ و دیگر نے تعلیم وصحت ‘ سوشل ویلفیئر اور دیگر سماجی شعبوں کے سروے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

Leave a reply