پانی انسان کے لیے کتنا ضروری ہے؟؟؟ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

جسمانی ٹشوز کے وزن کا ٪ 70 پانی ہوتا ہے اور پروٹو پلازم کا لازمی جزو ہے۔ خوراک کے بغیر انسان 15 یوم تک زندہ رہ جاتا ہے مگر پانی کے بغیر انسان 48 گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ایک خاص واقعہ ہو سکتا ہے۔
یہ ہمارے جسمانی نظام کے لئے بے حد اہم ہے۔
یہ خوراک ہضم کرنے اور ہضم شدہ غذاء اور دوسرے بے شمار مادوں کو مائع حالت میں ترسیل میں مدد دیتا ہے۔

ہمارے جسم میں ہونے والے تمام کیمیائی عوامل پانی کی موجودگی میں محلول (سلوش فارم) میں ہوتے ہیں۔
انسانی جسم میں پانی پینے سے اور بعض غذائیں مائع حالت میں لینے سے حاصل ہوتا ہے۔
اسی طرح جسم سے فاسد مادوں پیشاب اور فضلہ کا اخراج، جلد اور پھیپھڑوں کے راستے سے بھی دن میں 2 سے 3 لیٹر پانی خارج ہوتا ہے جسکی کمی پانی پینے سے پوری ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ دیگر انزائمز بھی پانی کی موجودگی ہی میں فعال ہوتے ہیں۔
پانی خون کو پتلا رکھتا ہے جسکی وجہ سے یہ جسم کے ہر سیل تک پہنچتا ہے.
پانی جسم کے درجہ حرارت کو بھی کنٹرول کرتا ہے.
پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن ہو جاتی ہے جو مہلک ثابت ہو سکتی ہے.
سبز پودوں میں فوٹو سینتھیسز کا عمل اسکے بغیر ممکن نہیں.
انسانی جسم کیلئے پانی کی مقدار کا انحصار کسی انسان کی سر گرمیوں اور ماحولیاتی حالات پر ہوتا ہے.
ایسے لوگ جو گرم اور خشک علاقوں میں رہتے ہیں انہیں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے.
اسی طرح سانس لینے پسینہ اور پیشاب کے اخراج سے جسم سے پانی کا اخراج ہوتا رہتا ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک عام نارمل اور صحت مند بالغ انسان کو تقریباً 3 لیٹر پانی کی دن بھر میں اوسطاً ضرورت ہوتی ہے۔

Comments are closed.