پبلک سیفٹی ایکٹ ایک سفاکیت کا قانون ہے .سید علی گیلانی

0
13

سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے حریت سید علی گیلانی نے کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بند کشمیر ی طالب علم عاقب گلزار کی والدہ پر بھارتی پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین سفاکیت قرار دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں’ پی ایس اے‘ کے تحت نظربند طالب علم عاقب گلزار کو امتحان میںشرکت کیلئے 10مئی کو اسلام آباد میں اپنی پوسٹ پر پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے طالب علم امتحان میں شامل نہیں ہوسکا اوراس دوران طالب علم کی ماں اپنے بیٹے کے ساتھ ملاقات کے لیے پولیس پوسٹ پہنچی لیکن پولیس حکام نے وہاں اسکے ساتھ تلخ کلامی کی اور اسے دھکے دیکر فرش پر گرادیا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی بہیمانہ کارروائیوں کا نوٹس لیں۔

Leave a reply