پولیس نے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ لاکھوں روپے برآمد کر لئے

مظفرگڑھ میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 20لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ ڈتہ، میوہ خان اور نادر حسین و دیگر کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مِتلف وارداتوں میں لوٹی گئی20 لاکھ 55 ہزار 200 روپے نقدی برآمدکرالی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے نقد رقم مالکان کے حوالے کی۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا کہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Comments are closed.