fbpx

*الہ آباد پھل و سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور*

*الہ آباد پھل و سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور*
مقامی انتظامیہ کی دانستہ غفلت اور مبینہ خاموشی الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کو خودساختہ طور پر بڑھا دیا گیا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مہنگائی پر کنٹرول نا ہونا مقامی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے شہری محمد جنید ،مبارک علی ،محمد حسین ،اللہ دتہ ودیگر نے بتایا کہ بازار میں جانے پر سبزی اور پھلوں کے ریٹ سن کر خالی ہاتھ واپس لوٹنا مجبوری بن چکا ہے جبکہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ رمضان المبارک آتے ہی بڑے بڑے دعوے کرتی نظر آتی ہے مگر عملی طور پر خودساختہ مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس گرانفروشی پر کنٹرول کرکے ذمہ داران کے خلاف عملی طور پر کارروائی کیجائے تاکہ ایک عام شہری بھی سبزی اور پھل خرید سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.