چنیوٹ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ضلع چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی
پاکستان پیپلزپارٹی چنیوٹ کے سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے دیگر ضلعی رہنماؤں اور اور کارکنوں کی جانب سے رجوعہ سادات سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوئی جہاں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے نیب کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت اور نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کرکے سیاسی جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں بجٹ میں عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے یہ بجٹ عوام کی زندگیوں کے گرد گھیرا تنگ کردے گا مقررین نے کہا کہ ہمارے قائدین کی گرفتاریوں سے ملک میں جمہوریت کے نظام کو ثبوتاز کیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ہتھکنڈے ختم نہ کئے گئے تو ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا اور احتجاجی تحریک طویل ہوگی احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر چنیوٹ سرگودھا روڈ مکمل بند ہوگیا جبکہ چنیوٹ پولیس کے ڈنڈا بردار فورس نے بھی مورچے سنبھال لئے اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور چنیوٹ پولیس کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہی
Shares: